جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

قصور،نئی نویلی دلہن کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ،قاتل وہ نکلا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،انتہائی شرمناک وجہ سامنے آگئی

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور (این این آئی)قصورکے نواحی گاؤں نظام پورہ میں نئی نویلی دلہن کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ،سفاک خاوند ہی بیوی کا قاتل نکلا ،پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے ساتھی سمیت گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ،سالی کیساتھ شادی کرنا چاہتاتھا خاوند کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق 27جون کو مسمی امان اللہ ولد محمد حنیف سکنہ سدھا اوتاڑ نے تھانہ صدرچونیاں میں اطلاع دی کہ سائل کی بہن مسمات روبینہ بی بی کی شادی محمد آصف کیساتھ ہوئی ،20

رمضان المبارک کے روز اس کا خاوند آصف بہن روبینہ کو ہمارے پاس گاؤں چھوڑ گیا 27جون عید کے دوسرے روز دوپہر کے وقت میری بہن روبینہ بی بی کو فون آیا جو فون سنتے سنتے گھر سے چلی گئی کافی دیر تک واپس نہ آئی تو تشویش لاحق ہونے پر تلاش کرتے کرتے نظام پورہ فصل بانس میں مردہ حالت میں پایا جس کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج رجسٹر کر لیا اور ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی ہدایت پر ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ۔تفتیشی ٹیم نے جدید اور روائتی تفتیش کے ہر طریقہ کو اپنایا، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ماڈرن ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مقتولہ کو آنے والی آخری کالیں چیک کی گئیں جو اس کے خاوند کی تھیں جس پر شک کی بناء پر مقتولہ کے خاوندآصف کوشامل تفتیش کیا گیا جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ میرے اپنی سالی کیساتھ ناجائز تعلقات تھے اور میں اسکے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا اور اس مقصد کے حصول کیلئے اپنی بیوی کو راستہ سے ہٹانا ہی واحد راستہ تھا جس پر میں نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور27جون عید کے دوسرے روز میں نے اپنی بیوی کو فون کر کے گھر سے باہر بلایااور فصل بانس میں لیجاکر وہاں پر پہلے سے موجود اپنے ساتھی نوید کی مدد سے گلہ کاٹ کر قتل کردیا اورموقعہ سے فرار ہوگئے۔

اس طرح قصور پولیس نے ایک ہفتہ کے انتہائی قلیل وقت کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔ ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے اس اندوہناک واقعہ کو ایک ہفتہ میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے پر تفتیشی ٹیموں کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…