اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو لڑائی جھگڑے کی شکل نہ دیں ٗ ابھی تو صرف سفارشات آئی ہیں ٗ سپریم کورٹ کا فیصلہ اہم ہوگا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہاکہ جو حالات اس وقت ملک کے ہیں کون ان حالات سے مطمئن ہے،
انہوں نے کہاکہ فریقین جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چڑھائی چڑھنے کی شکل نہ بننے دیں انہوں نے کہاکہ دو نو ں فریقین اسے الفاظ کی جنگ نہ دیں ابھی تو صرف سفارشات آئی ہیں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اہم ہوگا ۔عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد ہماری پارٹی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریگی۔