اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تابوت ٗ ثابوت جو نکلے گا قبول کرینگے ۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کوشش ہے کہ انھیں آئینی و قانونی طریقے سے نہ نکالا جائے اور کوئی اور طریقہ اپنایا جائے اس لیے جلد فیصلہ آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی میں کچھ ثابت ہوا یا نہیں یہ فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے۔
انہوں نے کہاکہ تابوت یا ثبوت جو نکلے گا ٗجو فیصلہ ہو گا قبول کریں گے۔انھوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ عدالت کے وقار کا خیال رکھا جائے کیونکہ ناشائستہ زبان استعمال کر کے عدالت کے وقار کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ججوں سے بھی ٹکرانا چاہتے ہیں جس قسم کی زبان استعمال کی جا رہی ہے جو ان کے ارادے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔