اسلام آباد (این این آئی)پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ پیش کئے جانے کے موقع پرسیاسی جماعتوں کے رہنما وکٹری سائن بناتے ہوئے سپریم کورٹ میں داخل ہوئے ۔پیر کو جے آئی ٹی نے اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے سماعت سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف کے رہنما وکٹری سائن بناتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں داخل ہوئے ۔