اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ گروپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، پانامہ جے آئی ٹی عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران روزنامہ جنگ میں جے آئی ٹی رپورٹ شائع کرنے والے صحافی کو روسٹرم پر طلب کر لیا گیا، ضرورت محسوس کی تو مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، ججز کے ریمارکس۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق پانامہ جے آئی ٹی عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران جس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر
رہا ہے کے دوران روزنامہ جنگ میں جے آئی ٹی رپورٹ شائع کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی احمد نورانی کو روسٹرم پر طلب کر لیا ہے۔ ججز کا کہنا تھا کہ روزنامہ جنگ مسلسل غلط رپورٹنگ کر رہا ہے ، ضرورت محسوس کی تو مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر سکتے ہیں جبکہ اس معاملے پر عدالت نے جنگ گروپ کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے جبکہ اخبار کو 7روز میں توہین عدالت کا نوٹس کا جواب دینے کا بھی پابند بنا دیا ہے۔