جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس 114 ضمنی انتخاب کا حیرت انگیز نتیجہ سامنے آ گیا، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج جاری

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی نے 23 ہزار 840 ووٹ لے کر میدان مار لیا،ایم کیوایم پاکستان کے کامران ٹیسوری18 ہزار 106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ،مسلم لیگ (ن) کے علی گجر 5 ہزار 353 ووٹ لے کرتیسرے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوارنجیب ہارون5098 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر قرار پائے ۔اتوار کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس114 میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹ ڈالے گئے

۔ووٹنگ کا وقت ختم ہونے پرووٹوں کی گنتی کا عمل شرو ع ہوا ۔غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی 23 ہزار 840 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، ایم کیوایم پاکستان کے کامران ٹیسوری18 ہزار 106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ، مسلم لیگ (ن) کے علی گجر 5 ہزار353ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر رہے جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار نجیب ہارون5098 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر قرار پائے ۔ پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں 27 امیدواروں میں سے 5 جماعتوں کے امیدوار نمایاں تھے جن میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی شامل ہیں۔ الیکشن کے سلسلے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ، امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے 2 ہزار رینجرز اہلکار اور 1500 پولیس کے جوان تعینات کیے گئے جب کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا۔حلقے میں دفعہ 144 نافذ کی گئی اور شناختی کارڈ کے بغیر پولنگ اسٹیشن میں داخل کی اجازت نہیں دی گئی ۔ پولنگ اسٹیشن کے 100 فٹ کے قریب امیدوار یا پارٹی کیمپ لگانے پر بھی پابندی تھی جب کہ کسی بھی شکایت کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر آفس میں کمپلین سیل بھی قائم کیا گیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کرنے پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے عرفان اللہ مروت کو نااہل قراردے دیا تھا جس کے باعث پی ایس 114 میں ان کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کرایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…