اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی میں پیشی اور امریکی شہریت سے منسوب خبریں بے بنیاد ہیں ۔ اتوار کو اپنے بیان میں ترجمان اسحاق ڈار نے کہا کہ اسحاق ڈار کی وزیراعظم کے خاندان کے خلاف گواہ بننے کی خبریں من گھڑت ہیں اور مرسڈیز بینزکے موٹروہیکل ٹیکس ادا نہ کرنے کے حوالے سے خبریں بھی مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2008سے2018 تک
سینیٹر اسحاق ڈار نے موٹروہیکل ٹیکس کی ہر سال ادائیگی کی ، کوئی میڈیا پرسن جے آئی ٹی کی کاروائی سے متعلق معلومات کے بارے میں کیسے دعویٰ کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الزامات کا مقصد سینیٹر اسحاق ڈار کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ، بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے خلاف مناسب کاروائی کی جا رہی ہے ۔ ترجمان اسحاق ڈار نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی میں پیشی اور امریکی شہریت سے منسوب خبریں بے بنیاد ہیں ۔