اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف کل پیر کو داسو پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دو روزقبل جھنگ میں بجلی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس دن جے آئی ٹی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریگی وہ اسی دن داسو پاور پلانٹ کاسنگ بنیاد رکھیں گے
۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ٗ وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک ٗ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ٗ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری سمیت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو بھی دورے کی دعوت دی ہے