اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پی آئی اے نے رواں سال حج آپریشن کے لیے چھ ماہ پہلے گراؤنڈ ہونے والے بیس سال پرانے جہاز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک مقامی روزنامے کی رپورٹ160کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے فیڈرل سیکرٹری (سول ایوی ایشن) کو ایک خط بھیجا ہے جس میں ان سے گراؤنڈ ہونے والے جہاز چلانے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایئر بس 310 اور
دو ایئر بس 300 145 تینوں ہوائی جہاز اپنی عمر پوری کر چکے ہیں اور انہیں دسمبر 2016ءمیں گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے کے سی ای او نے سعودی ایوی ایشن حکام سے بھی سیفٹی چیک سے مستثنیٰ قرار دینے کی اجازت لینے کی درخواست کی ہے۔ فیڈرل سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن عرفان الٰہی نے کہا کہ سیفٹی کے معاملے پر دورائے نہیں ہے۔ ایئربس 310 اور ایئر بس 300 کو اس صورت آپریشن کی اجازت دی جائے گی جب وہ 100 فیصد پرواز کے قابل ہوں گی۔ اس کے لیے ایئربس بنانے والی کمپنی اور سول ایوی ایشن کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ضروری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تین جہاز کسی فنی خرابی کی وجہ سے گراؤنڈ نہیں کیے گئے بلکہ ان کی ایوی ایشن پالیسی 2015 کے تحت عمر پوری ہو گئی تھی۔ اس ماڈل کے ایئربس دنیا کے مختلف ممالک میں آپریشنل ہیں۔عازمین حج کی جانب سے اس فیصلے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔