لاہور ( آن لائن) ڈیفنس اے پو لیس نے حساس ادارے کا جعلی میجربن کر شہریوں کولوٹنے والا فراڈیہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،پو لیس نے ملز م کو گر فتا ر کر کے مقد مہ درج کر لیا ۔بتا یا گیا ہے کہ ڈیفنس اے کے علا قہ میں ملزم شیخ فیصل نے جعلی میجر بن کر ٹریول کمپنی سے33لاکھ روپے بٹورے تھے اور متعد د لو گو ں سے اس طر ح کی وارداتیں کر تا رہا ہے۔
تھانہ ڈیفنس اے پو لیس نے مقدمہ درج کرنیکے بعد ملزم کوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزم شیخ فیصل پنجاب سوسائٹی کینٹ کا رہائشی ہے ملزم حساس ادارے کا نام استعمال کرکے نوسربازی کی متعدد وارداتیں کرچکاہے ملز م شیخ فیصل نے حساس ادارے کے میجر کا جعلی کارڈ بنوارکھاتھا۔