اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

قطری شہزادہ مکر گیاہے یا جے آئی ٹی کے پاس ثبوت جمع ہوگئے ہیں ؟(ن) لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پرحیرت انگیزردعمل سامنے آگیا

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے لگتاہے کہ گیم آج بالکل الٹ گئی ہے ، قطری شہزادہ مکر گیاہے یا جے آئی ٹی کے پاس ثبوت جمع ہوگئے ہیں ،انہوں نے قطری شہزادے کو آنے سے انکار کرنے کا کہا تاکہ بہانہ مل جائے ۔

ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بھنگڑے ڈالنے والوں میں سعد رفیق سب سے آگے تھے ، وفاقی وزراء نے آج اداروں کو نشانہ بنایا ، قطری شہزادہ (ن) لیگ کاگواہ ہے ، اس کو لانا مسلم لیگ (ن) کی ذمہ داری ہے ، جب جے آئی ٹی بنی تو ہم نے بار بار کہا کہ فیصلے کو اردو میں پڑھ لو ، قطری شہزادے کا اپنا نام بھی پانامہ پیپرز میں ہے ، تینوں بچوں نے اپنے والدین کے خلاف سازشی خود کی ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر قطری کا بیان نہ لیا گیا تو جے آئی ٹی رپورٹ نہیں مانیں گے، احتساب کا عمل کسی صورت ختم نہیں ہوگا ، اب تفتیش مکمل ہونے کو ہے اور یہ رو رہے ہیں ، شریف خاندان ہر سازش کا حصہ رہا اس لئے انہیں سازش نظر آرہی ہے ، مسلم لیگ (ن) ہر سازش کا حصہ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے نے کہا شریف فیملی کی 4پراپرٹی ہیں ، نوازشریف نے کہا میری نہیں حسین نواز کی ہے ، نوازشریف نے اپنی تین نسلوں کو شامل کیا ، جمہوری نظام کو خطرہ نوازشریف اور ان کے بچوں سے ہے ، انہیں بڑی جے آٗی ٹی کاشوق ہے تو اس کے لئے بھی تیار ہیں ، ایک خاندان کیلئے ملک کو داؤ پر نہ لگایا جائے ، ان کے چہرے تیار رہیہیں فیصلہ کیا ہوگا ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میدان بھی حاضر ہے اور گھوڑا بھی ، اسمبلیاں توڑیں الیکشن کرائیں ، سپریم کورٹ کے فیصلوں سے روگردانی کی کوئی گنجائش نہیں ، آپ نے پاکستان کے لوگوں کے پیسے چوری کئے اور جائیدادیں خریدیں ، کیا حکومت چاہتی ہے کہ پورا پاکستان قطر جائے ،

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے لگتا ہے کہ گیم بالکل الٹ چکی ہے ، یا تو قطری شہزادہ مکر گیا ہے یا جے آئی ٹی کے پاس ثبوت جمع ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قطری شہادے کو آنے سے انکار کرنے کا کہا تاکہ بہانہ مل جائے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی آڈیو اور ویڈیو اور ڈان لیکس منطرا عام پر آنی چاہیے ، ہم جے آئی ٹی کی آڈیو اور ویڈیو سینما میں چلائیں گے ، (ن) لیگ کو کہتا ہوں شخصیات نہیں ملک اہم ہوتے ہیں ۔ ( ن م)



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…