لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قبر ستانوں میں بارشوں کا پانی جمع ہونے سے تعفن اور بیماریاں پھیلنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔اکثر قبر ستانوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہیں ان کو اٹھانے کے کوئی خاطرخواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔گورو مانگٹ روڈ پر بھی یہی صورتحال ہے یہاں قبرستان میں بارش کا پانی ابھی تک جمع ہے
اور گندگی کے ڈھیر بھی لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں اور تعفن پھیل رہا ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیاایل ڈبلیو ایم سی کے کوڑے سے بھرے ڈرم اور کوڑا کرکٹ تعفن پھیلا رہے ہیں ۔سیوریج کا گندہ پانی کھڑا رہنا معمول بن چکا ہے جس سے گزرنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔لہذا اسدعا ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے اور شہریوں کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔