لاہور (این این آئی) لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں ذہنی معذور بیٹے نے چھریوں کے وار کر کے باپ کو قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔بتایا گیا ہے کہ لوہاڑی گیٹ میں باپ نے اپنے 22سالہ ذہنی معذور بیٹے رضوان کو چھت پر اچھل کودسے منع کیا جس پر اس نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے اپنے با پ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔