کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں سے برطرفی کا پرویز مشرف دور کا قانون ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ایڈوکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو نے آر ایس او 2000 ختم کرنے کے لئے محکمہ قانون کو خط لکھ دیاہے ۔سابق صدر و آرمی چیف جنرل(ر)پرویز مشرف کے دور کے قانون کے تحت کسی بھی ملازم کا موقف سنے بغیر اسے ملازمت سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سرکاری ملازمتوں سے برطرفی کے حوالے سے قانون سازی کا امکان ہے۔پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آر ایس او 2000 قانون پہلے ختم کیا جاچکا ہے،وفاق اس قانون کو 2010 میں جبکہ تینوں صوبوں نے 2011 میں یہ قانون ختم کردیا تھا۔