سرگودھا(آئی این پی)تحریک انصاف سرگودہاآئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے سلسلہ میں تین گروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے جس کے باعث پارت کوائندہ الیکشن میں شدیدنقصان کاخدیشہ پیداہوگیاہے،ایک گروپ کی قیادت ضلعی صدرعنصراقبال ہرل،دوسرے گروپ کی قیادت سابق ضلع ناظم و سابق ایم این اے انعام الحق پراچہ اورتیسرے کی قیادت ممتازاخترکاہلوں کررہے ہیں تاہم عوامی سطح پر ضلعی قیادت کو مقبولیت حاصل ہے،
تاہم پارٹی قیادت اور ووٹروں کی خوشنودگی حاصل کرنے کے لیے ممتازاخترکاہلوں بے ذرئعے اخراجات کررہے ہیں جوامختلف پروگراموں میں درجنوں شہریوں کواپنے اخراجات پر گزشتہ دو سال سے عمرہ کی سعادت کرواچکے ہیں،جس پرمحکمہ انکم ٹیکس حکام نے تحققات بھی شروع کردی ہے،اور ضلعی قیادت نے بھی ان شاہانہ اخراجات کے متعلق پارٹی کی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیاہے۔