اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان نے نئے ٹی وی چینل کو غیرقانونی قراردیدیا،پابندی عائد

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے کیبل آپریٹرز کو ایک غیرقانونی چینل ’وصال اردو‘ کے خلاف خبردار کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ مذکورہ ٹی وی چینل کی نشریات دکھانے پر سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ اتھارٹی نے مذکورہ چینل کو لائسنس جاری نہیں کیا ۔ یہ بات ریگولیٹر کے نوٹس میں آئی ہے کہ ’وصال اردو ‘ کے ذریعے ملک میں نفرت کا پرچار کیا جارہا ہے اور عوام الناس کو ایک خاص فرقے کے خلاف تشدد پر اکسا یا جارہا ہے۔

مذکورہ چینل برطانیہ سے ایک غیر ملکی سیٹلائٹ آپریٹر ’ایشیا سیٹ 7‘کے ذریعے پاکستان میں اپنی نشریات دکھا رہا ہے جو کہ ایک غیر قانونی عمل ہے اور صرف وہی لوگ اس کی نشریات دیکھ سکتے ہیں جن کے پاس غیر قانونی سیٹلائٹ ڈش انٹینا موجود ہیں ۔ اگرچہ ’ایشیا سیٹ 7‘ پیمر اکے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تاہم اتھارٹی اِس کی انتظامیہ سے مذکورہ چینل کی نشریات فوری طور پر روکنے کے لئے رابطہ کر رہی ہے ۔ اسی طرح پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ بھی ’وصال اردو‘ کی ویب سائٹ بلاک کرنے کے لئے رابطہ کیا جارہا ہے اگرچہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو ’وصال اردو‘کی نشریات فوری طور پر روکنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاہم اگر ناظرین اپنی ٹی وی سکرین پر مذکورہ چینل کی نشریات دیکھیں تو فور ی طور پر متعلقہ کیبل آپریٹر کے خلاف شکایت اُس کے نام، علاقہ و دیگر معلومات کے ساتھ پیمرا کو ارسال کریں یہ شکایت پیمرا کی ویب سائٹ www.pemra.gov.pk یا پیمرا کے 24/7کمپلینٹ کال سنٹر پر ٹال فری نمبر 0800-73672 پر بھی کی جاسکتی ہے۔ صارفین پیمرا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ @reportpemra پر بھی اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…