ساہیوال (این این آئی)پولیس کا پیپلز پارٹی کے سابق سیکر ٹری اطلاعات کے پٹرول پمپ پر چھاپہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد پیپلز پارٹی کے رہنما کا بھائی صفدر سعید کاہلو ں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ملتان روڈ پر لنک نہر کے کنارے پٹرول پمپ پر پیپلز پارٹی کے رہنما کے ایک بھائی نے مرحبا کے نام سے ہوٹل بنا رکھا ہے۔
جہاں پر غیر ملکی شراب ، شراب کی کوپیاں اور چرس کھلے بندوں فروخت ہونے کی اطلا ع پولیس کو ملی جس پر پولیس کے ایک سکواڈ نے شاہد محمود ، افضال حسین اور احسن حیدر پر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مار کر صفدر سعید کاہلو ں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ہوٹل کے خفیہ خانوں سے 9بوتل غیر ملکی شراب 11کین بیئر 20لیٹر دیسی شراب اورشراب کی 20خالی بوتلیں برآمد کر لیں جبکہ گاہکوں کو شراب فراہم کرنے والا ہوٹل کا ملازم عابد گیلانی فرار ہوگیا ۔پ