ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے بازاروں سے کیسے عورتیں اغواء کی جارہی ہیں اور انہیں کیسے فروخت کیاجارہاہے؟ دوبچوں کی ماں بازیاب،لرزہ خیز انکشافات

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) ڈھائی لاکھ روپے میں خرید کی گئی لاہور کی رہائشی خاتون کی حالت خراب، شوہر کا دعوے دار شخص کی جانب سے خاتون کو اسپتال داخل کروادیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر دعوے دار شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے چنگی کنچی علاقے کی مکین خاتون فرزانہ شیخ کو اس کے دعوے دار شوہر فدا حسین جتوئی کی جانب سے حالت غیر ہونے کے

باعث سول اسپتال کے میڈیکل یونٹ ٹو میں داخل کروا دیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر خاتون فوزیہ شیخ نے بتایا کہ میں پہلے سے شادی شدہ ہوں میرے دو بچے ہیں اور شوہر کا نام جاوید ہے، ایک ماہ قبل مجھے بازار سے خریداری کے دوران چار افراد نے اغوا کرکے ایک کمرے میں بند رکھا جہاں زیادتی اور تشدد کیا جاتا تھا اور اب میں اپنے شوہر اور بچوں کیساتھ رہنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجھے اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔ہسپتال میں موجود خاتون فوزیہ کے شوہر کے دعویدار شخص فدا حسین جتوئی نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ چار روز قبل زاہد شاہ نامی شخص نے امام الدین چانڈیو کی معرفت فوزیہ کو ڈھائی لاکھ روپے میں خریدا ہے جو میری بیوی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری پہلی بیوی نے مجھ سے طلاق لی جس کے بعد میں نے فرزانہ سے شادی کی ہے۔ دوسری جانب اطلاع پر حد کے تھانہ سول لائین پولیس نے پہنچ پر دعوے دار شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…