اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار افغان شہری کے قبضے سے 23 پاسپورٹس برآمد کرلیے گئے۔ائرپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ روز ایک افغان شہری کو حراست میں لیا گیا اور ان کے پاس 23 پاسپورٹ موجود تھے۔عظیم اللہ نامی شخص کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ پرواز آر کیو۔217 کے ذریعے کابل جانے کے لیے بورڈنگ کرنے کو تھے۔ ایئرپورٹ کے عہدیدار نے کہا کہ مشتبہ شخص
کو ایک خفیہ ایجنسی کی جانب سے نشاندہی کے بعد ہی حراست میں لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے پاسپورٹس میں سے 22 پاسپورٹس افغان حکومتی عہدیداروں سے متعلق تھے اور ایک عام افغانی شہری کے نام تھا۔زیرحراست شخص کے پاس موجود تمام پاسپورٹس میں جاپانی کے ویزے لگے ہیں۔گرفتار شخص کو مزید تفتیش کے لیے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا گیا ہے۔