ساہیوال (این این آئی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں ڈاکٹروں نے لیڈی ڈاکٹروں کے ہاسٹل میں داخل ہو کر قادر آباد کول پاور پلانٹ پر وزیر اعلیٰ کے استقبال کے لیے لیڈی ڈاکٹروں پر دباؤ ڈالنے ، تانک جھانک کرنے کے واقعہ کے خلاف کمشنر آفس کے اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری ، ڈی ایم ایس اختر رضا کی معطلی کے مطالبات کی حمایت میں آج ہڑتال کی ،
او پی ڈی میں بھی کام بند کر دیا اور ایم ایس کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کمشنر ایم ایس اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ اگر حکومت نے فوری ایکشن نہ لیا تو ہڑتال پورے پنجاب میں شرو ع ہو جائیگی۔ او پی ڈی میں کام بند ہونے سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ساہیوال کمشنر آفس میں وزیر اعلیٰ کی ٹیم نے چھ گھنٹے کی تحقیقات کے بعد ای سی ریو نیو اور ڈی ایم ایس کو قصور وار قرار دے دیا تھا اور کاروائی کی سفارش بھی کی تھی لیکن افسر شاہی سرخ فیتہ سازشوں میں مصروف ہے اور ہم کمشنر اور ایم ایس کی معطلی کا مطالبہ لیکر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے ۔اس مظاہرے کی قیادت ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر ایس ظفر نے کی ۔