بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے کس طرح اپنے خلاف خود سازش تیارکی؟ مولانا فضل الرحمن آج کل کہاں ہیں اور نواز شریف کا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟

datetime 7  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہناہےکہ نیاوزیراعظم کون ہوگا،فیصلہ نوازشریف نےکرناہے۔تفصیلات کےمطابق کراچی میں عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےکہاکہ مرکزکےساتھ صوبوں کی اسمبلیاں بھی تحلیل ہونی چاہیے،

صرف مرکزکوتحلیل کیاگیاتوقبول نہیں کریں گے۔شیخ رشید کا کہناتھاکہ نوازشریف کے پاس حکومت کرنےکاجوازنہیں رہا۔انہوں نےکہاکہ نوازشریف نے2تہائی اکثریت آنے کےبعد خود اپنے پیرپرکلہاڑی ماری۔عوامی مسلم لیگ کےسربراہ کا کہناتھاکہ شریف خاندان کی تلاشی کرانےکاکریڈٹ عمران خان کوجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ آج اسفندیارولی اورمولانافضل الرحمان نوازشریف کےساتھ نہیں ہیںکیونکہ نواز حکومت نےحد کر دی ہے۔شیخ رشید نےکہاکہ عمران خان کےکہنےپرپی ایس114کےامیدوارکوسپورٹ کررہاہوں،پوری امیدہےپی ایس114سےعمران خان کاامیدوارجیتےگا۔یاد رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہناتھا کہ شواہد دینےاورمنی ٹریل بتانےکے بجائے دھمکیاں دی جارہی ہیں اداروں کوتباہ کرکےکون سی جمہوریت بچارہے ہیں۔واضح رہےکہ عمران خان کا کہناتھاکہ کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پرآج بھی نوازشریف اور بچوں کی تصاویر موجود ہیں اور ان کے نام بھی پانامالیکس میں آئے پیں جس پرسوالات پوچھنا ہماراحق تھا اور ہم نے آئین اور قانون کے تحت اپنا کردار ادا کیا اور وزیراعظم کو عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…