اسلام آ باد ( آ ئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ سابق سیکریٹری خزانہ کو گورنر اسٹیٹ بنک تعینات کرکے بینک کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے،سابق سیکرٹری خزانہ کی تعیناتی سے سٹیٹ بینک کی خود مختاری متاثر ہوگی،
عالمی ادارے بھی مرکزی بنک میں آزاد گورنر تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، سابق سیکریٹری خزانہ کی تعیناتی مفادات کا تصادم ہے، ماضی میں کسی بھی سول سرونٹ کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات نہیں کیا گیا۔ جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ اسٹیٹ بینک کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت ایک ریٹائرڈ سیکریٹری خزانہ کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کررہی ہے۔ سول سرونٹ کو گورنر تعینات کرنے سے اسٹیٹ بینک کی ساکھ متاثر ہوگی۔ سابق سیکریٹری خزانہ کو گورنر تعینات کرکے اسٹیٹ بینک کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سابق سیکریٹری خزانہ کی تعیانتی سے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری متاثر ہوگی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک میں ہمیشہ آزاد اور غیر جانبدار گورنر رہے ہیں۔ عالمی ادارے بھی اسٹیٹ میں آزاد گورنر تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عالمی ادارے پہلے ہی سیکرٹری خزانہ کی اسٹیٹ بینک کے بورڈ میں موجودگی پر اعتراض کرتے رہے ہیں۔