اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز میں خواتین کو کیا دھوکہ دیاجارہاہے؟پاکستان کے قانون ساز ادارے میں انتہائی افسوسناک انکشاف

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ میں سینیٹرمیاں محمد عتیق نے اہم انکشاف کردیا ،تمام چینلز پر چلنے والے مارننگ شوز میں خواتین کو جاذب نظر آنے کے لئے جو ٹپس دی جاتی ہیں ان سے جلدی امراض جنم لیتے ہیں، ان مارننگ شوز کو بین کیا جائے جس میں عوام کو بیوقوف بنا کر مضر صحت پراڈکٹس کی تشہیر کے لئے لاکھوں روپے بٹورے جاتے ہیں،

چیئرمین کمیٹی نے پیمراچیئرمین سے جواب طلب کرلیا۔ جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ مارننگ شوز میں خود کو ڈاکٹرز ظاہر کرکے مضر صحت ادویات سے نوجوان خواتین کو ہیلتھ ٹپس کے نام پر چہروں کو بدنما بنانے میں کوشاں ہیں مارننگ شوز میں فنکار ایکٹرز اینکرز ہیلتھ ٹپس دیتے ہیں جن کو استعمال کرنے سے ہماری بچیاں اور بچے جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں، بڑے بڑے بیوٹی سیلون میں جلد کو خوشنما بنانے کی کریمیں و پیسٹ سے نوجوان نسل جلدی بیماریوں کا شکارہورہی ہے،میاں عتیق کے سنسنی خیز انشافات سے چیئرمین ہیلتھ کمیٹی نے مارننگ شوز کے حوالے سے چیئرمین پیمرا کو طلب کرلیا،عوامی سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ ان مارننگ شوز کو بین کیا جائے جس میں عوام کو بیوقوف بنا کر مضر صحت پراڈکٹس کی تشہیر کے لئے لاکھوں روپے بٹورے جاتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…