جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

مٹھائیاں کیوں بانٹی تھیں؟وزیراعظم کے ترجمان کے صبر کا پیمانہ لبریز،جے آئی ٹی پر سنگین ترین الزامات عائد کردیئے

datetime 6  جولائی  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ اس لئے مٹھائیاں نہیں بانٹی تھیں کہ جے آئی ٹی تصویر لیک کرے ‘ کیا جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بنی ‘ قطری شہزادے سے سوالات کے جوابات کیوں نہیں لئے جا رہے ‘ مسعود محمود جیسے گواہ کی تلاش سے سازش کی بو آ رہی ہے ‘ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ جے آئی ٹی کو قطری شہزادے کے 3 خطوط وصول ہو چکے ہیں۔

جے آئی ٹی کو اب چاہیے کہ وہ قطری شہزادے کے پاس جا کر پوچھے۔ اس لئے مٹھائی تقسیم کی تھی کہ فون ٹیپ کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئین کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام ثبوت فراہم کئے گئے۔ جے آئی ٹی یا تو فیصلہ کر چکی ہے یا 60 دن پورے ہونے پر توسیع مانگے گی۔ دھونس کے ذریعے طارق شفیع کو ڈرایا گیا۔ کیا جے آئی ٹی 1977ء کے الیکشن کی 90 روزہ توسیع مانگنا چاہتی ہے۔ اگر جے آئی ٹی قطر نہیں جا رہی تو اس کا مطلب ہے کوئی خاکہ آپ کے ذہن میں ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ الزام لگانے والے سلطانی گواہ ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ یہ 60 دن کی جے آئی ٹی ہے یا 90 دن کا الیکشن ۔ جے آئی ٹی سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری التجا ہے کہ جو دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں ان کی تصدیق بھی کی جائے۔ جے آئی ٹی کا تمام طریقہ کار شک و شبہ سے ماوراء ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ استثنیٰ لیاجائے لیکن ہم نے انصاف کی امیدپر اقدار کو ترجیح دی۔ سپریم کورٹ کے دائرہ کار کو بھی ہم نے چیلنج نہیں کیا۔ ہمیں انصاف کی امید تھی لیکن جو جے آئی ٹی نے کیا اس سے شکوک و شبہات پھیلے۔ مصدق ملک نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنا آئینی حق ہونے کے باوجود استنیٰ نہیں لیا ۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ جے آئی ٹی کے غیر آئینی اقدامات کو آئین کے دائرہ کار میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے مٹھائیاں نہیں بانٹی تھیں کہ جے آئی ٹی تصویر لیک کرے۔ کیا جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بنی۔

قطری شہزادے سے سوالات کے جواب کیوں نہیں لئے جا رہے۔ مسعود محمود جیسے گواہ کی تلاش سے سازش کی بو آ رہی ہے۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…