مہمند ایجنسی (این این آئی) مہمند ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل مکمل 36 ہزار 759خاندان واپسی اپنے علاقوں میں پہنچ گئے۔ واپس جانے والے بے گھر افراد کو 25ہزار روپے کیش گرانٹ ٗ 10ہزار روپے ٹرانسپورٹ کے کرایہ کی مد میں بذریعہ موبائل سم ادا کیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے مہمند ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے ٗ 36
ہزار 759 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں واپس جانے والے بے گھر افراد کو 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10ہزار روپے کرایہ کی مد میں بذریعہ موبائل سم ادا کیا جا رہا ہے ۔حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران 36 ہزار 759 خاندانوں کو ایف ڈی ایم اے نے رجسٹریشن کی تھی جنہیں اپنے علاقوں میں واپس کیا گیا