پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

زیادتی کی کوشش میں قتل ہونیوالی پاک نیوی کی نرس کوسپرد خاک کر دیا گیا،افسوسناک انکشافات

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیچہ وطنی (این این آئی )کراچی نیوی ہسپتال کی قتل ہونی والی نرس کو آہوں اور سسکیوں کے دوران چیچہ وطنی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ فردوس تبسم کوساہیوال میں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے مجرمانہ حملے میں ناکامی کے بعد گلا دبا کر پھینک دیا تھا جسے ریسکیو1122نے ہسپتال پہنچایا تھا۔

جہاں وہ 11روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی ۔عوامی اور سماجی حلقوں نے نرس کو بربریت کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو سخت سزا ئیں دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کوئی شر پسند ایسی گھناؤنی حرکت نہ کر سکے ۔ واقعات کے مطابق فردوس تبسم 24جون کی صبح بائی پاس چوک ساہیوال میں جب ٹرمینل پر اتری اور رکشہ میں سوار ہوئی تو رکشہ ڈرائیور اور اسکا ساتھی نے اسے مجرمانہ حملے میں ناکام کے بعد گلا دبا کر پھینک دیا۔ لیکن اس دوران واپڈا کی ایک چیکنگ ٹیم رات 3بجے آگئی جس نے بچی کو تڑپتے ہوئے دیکھ کر ریسکیو 1122کی گاڑی کے ذریعے سول ہسپتال پہنچایا جسے بیہوشی کی حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں حالت مزید بگڑ جانے کے بعد سی ایم ایچ اوکاڑہ کینٹ اور پھر سی ایم ایچ ملتان کینٹ میں رکھا گیا ۔11یوم تک قومے میں رہنے کے بعد آج صبح دم توڑ گئی۔ فردوس تبسم کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپر د کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ فردوس تبسم کراچی نیوی ہسپتال میں بطور سٹاف نرس کام کر رہی تھی جسے تین ماہ کی کارڈیالوجی کی ٹریننگ کے لیے کراچی سے راولپنڈی بھیجا گیا تھا اور وہ عید پر چھٹیاں اپنی بیوہ ماں اور بہن بھائیوں سے ملنے حیات آباد چیچہ وطنی جا رہی تھی کہ اس سانحہ کا شکار ہو گئی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…