پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی میں مدد کرنیوالے بُری طرح پھنس گئے،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق درخواست پرنیب اور وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کوسپریم کورٹ میں جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

ڈاکٹرعاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف پیش کیا کہ ڈاکٹرعاصم کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور وہ علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو ضمانت طبی بنیادوں پر ملی اس لئے ہم اس کی منسوخی چاہتے ہیں۔جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ سمجھ نہیں آتی کہ ہر بڑے آدمی کو بیماری کا سرٹیفکیٹ کیسے مل جاتا ہے ہر میڈیکل بورڈ کہتا ہے کہ بڑے آدمی کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ یہ معاملہ 1980 سے شروع ہوا جب عدالت نے ایک مرگی کے مریض کی ضمانت منظور کی تھی اور آج تک ہر ملزم مرگی کا سرٹیفکیٹ لے کر آجاتا ہے۔عدالت نے نیب اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ ضمانت منسوخی سے متعلق نیب کی درخواست پر ڈاکٹرعاصم کو نوٹس جاری کیا گیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…