پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ریمنڈ ڈیوس لے لو ۔۔۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی دے دو

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میرا فرض ہے پاکستان کے خلاف سازش کہیں بھی ہو اس کے بارے میں قوم کوآگاہ کروں،ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے اتنا کہوں گا کہ’’ را‘‘ ایجنٹ جانتھن کمار نے 2016 میں ملاقات کی تھی، را ایجنٹ نے ایک گھوسٹ رائٹر دیا تاکہ پاکستان کے خلاف کیچڑ اچھالا جائے ۔

ریمنڈ ڈیوس نے 2014 میں دوبار خود کشی کی کوشش کی ،مجھے جان کیری کا فون آیا تھا کے ریمینڈڈیوس کے لیے کوئی راستہ نکالا جائے مگر میں نے اسے مسترد کردیا کیونکہ وہ استثنی کا حق دار نہیں تھا ۔وہ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میرا فرض ہے پاکستان کے خلاف سازش کہیں بھی ہو اس کے بارے میں قوم کو آگاہ رکھوں۔ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے اتنا کہوں گا کہ’’ را‘‘ ایجنٹ جانتھن کمار نے 2016 میں ملاقات کی تھی۔را ایجنٹ نے ایک گھوسٹ رائٹر دیا تاکہ پاکستان کے خلاف کیچڑ اچھالا جائے ۔ریمنڈ ڈیوس نے 2014 میں دوبار خود کشی کی کوشش کی۔دستاویزاتی ثبوت کے تحت بات کررہا ہوں ۔رحمان ملک نے کہا کہ مجھے جان کیری کا فون آیا لیکن میں اسے مسترد کردیا کیونکہ وہ استثنی کا حق دار نہیں تھا ۔جیسے ہی مجھے پتہ چلا تو میں اس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔ایوان صدر میں صدر, حکومت اور عسکری قیادت نے یہ ایک متفقہ فیصلہ تھا کہ کسی بھی صورت ریمنڈ کو استثنی نہیں ملے گا۔اس کے بعد دوسری ملاقات جان کیری سے ایوان صدر میں ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ عدالت سے رجوع کری گے ،ہم نے بھی کہاکہ عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم بھی آئین و قانون کے تحت چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ ریمنڈ نے جن افراد کو قتل کیا ان کے لواحقین نے دستاویزی طور پر کہاکہ ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اس معاملے کو منسلک کرنا چاہتے ہیں۔

جنرل شجاع پاشا پر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ہر ڈی جی آئی ایس آئی حکومت کو جواب دہ ہوتا ہے۔ہمیں ریمنڈ ڈیوس کے جھوٹ کے پلندے کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیئے۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہشہباز شریف اس معاملے پر پیچھے نہ ہٹیں بصورت دیگر اس کو پبلک کرسکتا ہوں۔

ہم نے بھی چلینجز کا سامنا کیا،پی پی حکومت بھی میموگیٹ سکینڈل میں بھنسی تھی لیکن کبھی حکومت کو ڈیمج نہیں ہونے دیا ۔بھارت اسرائیل تعلقات ہوں یا کلبھوشن کا معاملہ ہوافسوس آج حکومت تنہائی کا شکار ہوگئی ہے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…