پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

جے آئی ٹی نے مریم نواز سے کیا سوالات کیے ؟ دختر اول کیا جوابات دیتی رہیں۔۔تفصیلات منظر عام پر

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے آئی ٹی میں پیشی، مریم نواز نے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دئیے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 5جولائی کو مریم نواز جے آئی ٹی میں پیش ہوئی ، ان کی پیشی 1گھنٹہ 50منٹ پر محیط تھی۔ اس موقع پر جے آئی ٹی نے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتتے ہوئے ان سے انتہائی سخت سوالات کئے جس کا انہوں نے قابل اعتماد طریقے سے جواب دیا۔ ۔

مریم نواز سے جے آئی ٹی نے پوچھا کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی ٹرسٹی آپ کب سے کب تک رہی ؟جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ مجھے تاریخیں زبانی یاد نہیں میں دستاویزات ساتھ لائی ہوں، جے آئی ٹی نے دوسرا سوال کیا کہ کیا آپ ان دونوں کمپنیوں سے مالی فوائد حاصل کرتی رہی ہیں؟مریم نواز نے کہا کہ کمپنیوںسے کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔جے آئی ٹی نے تیسرا سوال پوچھا کہ آپ کے ذرائع آمدن کیا ہیں؟مریم نواز کا جواب تھا کہ لاہور میں ایک گھر اور زرعی آراضی ہے جس سے آمدن آتی ہے۔ان سے چوتھا سوال پوچھا گیا کہ آپ کیا اپنے والد کی زیر کفالت ہیں جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ شادی تک والد کے زیر کفالت تھی شادی کے بعد ان کی زیر کفالت نہیں رہی۔ پھر پوچھا گیا کہ لندن میں آپ کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات کون اٹھاتا ہے؟ جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ میرے بیٹے کے بیرون ملک تعلیمی اخراجات اس کے نانا یعنی میرے والد نواز شریف برداشت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے دوران اپنے بیٹے کے تعلیمی اخراجات سے متعلق لا علمی کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…