اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی بی ایم ڈبلیو دراصل موٹرسائیکل کے نام پر رجسٹرڈ ہے، معروف صحافی ارشد شریف کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کل جس گاڑی پر بیٹھ کر جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی آئی تھیں وہ ایک موٹرسائیکل کے نمبر پر رجسٹرڈ ہے اور اسے کاغذات میں موٹرسائیکل
قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز میں یہ گاڑی SN 777دراصل ایک موٹر سائیکل کا نمبر ہے اور اس موٹر سائیکل کا مالک محمد دائود خان ہے اور میں اسے مبارکباد دیتا ہوں کہ اس کا ہنڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل جدید بی ایم ڈبلیو کا روپ دھار چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اس گاڑی کومریم نواز کی ذاتی گاڑی قرار دے چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا ۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔