اسلام آباد(آئی این پی) ہماری بیٹی کو جے آئی ٹی بلا کر ظلم کیا گیا اوران کا اس احتساب سے کوئی تعلق نہیں بنتا بلکہ زبردستی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت عابد شیر علی نے مریم نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔بدھ کے روز جوڈیشل اکیڈمی میں مریم نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر وزیر مملکت عابد شیر علی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرف اور پیپلزپارٹی کے دور میں بھی سرخرو ہوئے تھے اور اب بھی ہوں گے
عمران خان ہماری بہن کے لیے جو زبان استعمال کی ہے۔ وہ قابل افسوس ہے۔اور اگر ہماری زبان کھل گئی تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بکرا عید سے قبل سیاسی مخالفین کی قربانی ہوگی۔ ہمارے سیاسی مخالفین اچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ لیکن سچ سرخرو ہوگا۔ اور شیخ رشید کو بھی منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہماری بیٹی کو اس طرح جے آئی ٹی بلانا سراسر ظلم ہے اورکچھ نہیں۔(خ ف)