پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم کو بچانے کیلئے کیا سازش کی جارہی ہے؟خورشید شاہ نے حیرت انگیز دعویٰ کرتیا

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمااور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کٹھ پتلیوں کا کھیل اور سازش پانامہ سے بڑا معاملہ ہے اور اگر وزیر اعظم ملک و قوم اور جمہوریت سے مخلص ہیں تو اس سازش کو بے نقاب کریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نوازشریف نے سازش بے نقاب نہ کی تو سمجھا جائے گا کہ وزیراعظم پاناما کیس کو الجھانے کے لئے باتیں کررہے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ حکومت اور اداروں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، اس لئے وزیر اعظم نواز شریف کو ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے جلد کوئی بہتر فیصلہ کر لینا چاہئے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے اندرونی اور بیرونی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم ملک کو تادیر کشیدہ صورت حال سے دوچار رکھیں، اس لئے بہتر ہوگا کہ وسیع تر ملکی مفاد میں وزیر اعظم وہ فیصلہ کریں جس سے جمہوریت، ملک اور قوم ان حالات سے سرخرو ہوکر آگے بڑھ سکے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات سے نہ صرف ہماری معیشت متاثر ہورہی ہے بلکہ اندرون اور بیرون ملک ہماری ساکھ پر بھی حرف آرہاہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وزیراعظم خود نشاندہی کر چکے ہیں کہ کٹھ پتلیوں کے کھیل کھیلے جا رہے ہیں اور ان کی حکومت کے خلاف سازش ہورہی ہے مگر انہوں نے اس سازش کی وضاحت نہیں کی جبکہ بطور وزیر اعظم ان پر یہ فرض ہے کہ وہ قوم کو بتائیں کہ کون کیا سازش کررہا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ حتمی فیصلہ آنے تک وزیر اعظم اقتدار سے الگ ہو جاتے اور پانامہ کیس میں ادارے آزادانہ اپنا کام کرتے، اداروں کو کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…