لاہور (آئی این پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے بروقت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کی روک تھام کیلئے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کی صفائی کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے کے تمام صوبائی اداروں، مقامی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کو تنبیہ جاری کردی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق قومی ہنگامی امدادی مرکز کو فعال کیا جاچکا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت میں 111-157-157 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔