شیخوپورہ(آئی این پی )کالے پل کے قریب3بلانمبری کار سواروں نے رکشہ ڈرائیور کوماموں بنا ء کر نقدی اورموبائل فون ہتھیالیا،بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور بلال احمد سکنہ ٹاؤن مریدکے اپنے رکشہ نمبری6266ایل ای ٹی پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ کالا پل کے قریب اچانک ہی 3نامعلوم افراد نکلے اور بلال کو روک کر اس کو کار میں بٹھا لیا اور کہا کہ تم نے راستے میں ہمارئے بچے کو رکشہ کے نیچے دے دیا تھا جس کی حالت تمہاری وجہ سے انتہائی تشویشناک ہے اور 57ہزار روپے نقدی اوردو موبائل فون لیکر رفو چکر ہوگئے اور رکشہ ڈرائیور بلال احمد کو تحصیل ہسپتال مریدکے اتار کر فرار ہوگئے ۔