پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

جعلی عامل کادم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کے ساتھ شرمناک اقدام،خاتون اور اہلیان علاقہ نے نشان عبرت بناڈالا

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(آئی این پی ) جعلی عامل نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کی عصمت لوٹنے کی کوشش ،خاتون نے ہمت کرکے کوشش ناکام بناء دی علاقہ مکینوں نے جعلی عامل کی جوتوں سے دھرگت بناء کر رکھ دی فیکٹری ایریا پولیس نے موقعہ پرپہنچ کر عامل کو حراست میں لے لیا،عامل کے خلاف شدید نعرہ بازی اور پنجاب پولیس زندہ بعد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

بتایا گیا ہے کہ محنت کش محمد جاودی ولد فقیر حسین سکنہ جاوید ٹاؤن کوٹ عبدالمالک کی بیوی سلمی بی بی جو کہ لیاقت عرف بابا کھڑانوالہ کے پاس دم کروانے کے لیے گئی جہاں پر جعلی پیر خاتون کو کمرئے میں لے جاکر اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے لگا سلمی بی بی کے شور واویلا سے علاقہ مکین اکٹھے ہوگئے جنہوں نے لیاقت حسین عرف بابا کھڑانوالہ کوشدید تشدد کا نشانہ بناکر اسکامنہ کالا کرکے پولیس کے حوالہ کردیا علاقہ مکینوں کے مطابق بابا کھڑانوالہ جو عرصہ بارہ سال سے اس علاقہ میں کالے علم کے ذریعے کسی کے حالات بدلنے کے دعوئے کرتا تھا اور کبھی بے اولادوں کو اولاد دینے کے کہ گزشتہ روز بھی اس نے علاقہ کی رہایشی خاتون کو سرمیں درد کا دم کرنے کے بہانے کمرئے میں لے جاکر عصمت دری کرنے کی کوشش کی لیکن اس ہمت کی وجہ سے وہ بے آبرو ہونے سے بچ گئی علاقہ مکینوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس سے قبل بھی ایک لڑکی زیادتی کی سزا کاٹ چکاہے اوراس نے 16سالہ کو بغیر نکاح کے اپنے پاس رکھا ہوا ہے پولیس کو کئی بار اطلاع کی گئی لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی اور آج خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش میں میں جوتوں سے مرمت کروابیٹھا ہے ،گرفتار جعلی عامل کے حوالہ سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک زیادتی کے شواہدنہیں ملے ہیں ،میڈیکل لیگل کے بعد ہی اصل حقائق منظر عام پر آجائینگے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…