اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حیدر آباد کے قریب قومی شاہراہ پر 2 آئل ٹینکرز آپس میں ٹکرا گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر2 آئل ٹینکرز کے آپس میں ٹکرانے سے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے قریب قومی شاہراہ پر2 آئل ٹینکرز میں تصادم کے نتیجہ میں ایک آئل ٹینکرکھیتوں میں الٹ گیا۔آئل ٹینکرسے تیل لیک ہوکر کھیتوں میں جمع ہونا شروع ہو گیا۔
اس حادثے میں تین افراد زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے جائے حادثہ پہنچ کر لوگوں کو آئل ٹینکر سے دور رہنے کی ہدایات کی ہیں اور آئل ٹینکرز کے پاس پولیس کی نفری موجود ہے تاکہ لوگ آئل ٹینکر کے پاس نہ جا سکیں، یہ احتیاط اس لیے بھی کی جا رہی ہے کہ چند روز پہلے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر سانحہ ہوا جس میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔