ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

1400 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون نےپورا قرآن پاک کس چیز سے لکھ کر تیار کر لیا؟

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قرآن پاک کی محبت میں سرشار پاکستانی خاتون نے پورا قرآن ہاتھ کی کڑھائی سے تیار کرلیا۔کراچی کے علاقے کورنگی سے تعلق رکھنے والی ایک پشتون خاتون زمرد خان ہاتھ سے کڑھائی کرکے قرآن پاک کا نسخہ تیار کرلیا ، زمرد نے اپنی زندگی قرآن کو پورا کرنے کے لئے وقف کردی، اس کامیابی سے پشتون خاتون اسلام اور مقدس کتاب کے لئے اپنی محبت ظاہر کرنا چاہتی ہے۔

اسلام کے 1400 سال کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی خاتون نے قرآن کریم کو ہاتھ کی کڑھائی کے ذریعے تیار کیا ہو۔قرآن پاک کو سوتی کے کپڑے پر تیار کیا گیا ہے جب کہ ہر ورق کو ہرے اور سنہرے دھاگوں کی کڑھائی سے دیدہ زیب بنایا گیا ہے۔زمرد خان نے قرآن پاک کا حسین نسخہ سات سال چھ ماہ میں مکمل کیا، نایاب نسخے کا وزن 63 کلو گرام ہے اور قرآن کے تمام سیپاروں اور اوراق کو علیحدہ علیحدہ تیار کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ زمرد خان نے قرآن مجید کا مستند اردو ترجمہ بھی تیار کیا ہے۔زمرد خاتون نے قرآن پاک کے اس نسخے کی تیاری پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب سات سال قبل میں نے یہ نیک کام کرنے کی ٹھانی تو پھر وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوا۔زمرد کی جانب سے نایاب قرآن کریم کی تیاری پر ان کے اہل خانہ اور اہل محلہ بھی خوش ہیں، ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ زمرد کی محنت اور اللہ تعالیٰ سےمحبت قابل فخر ہے۔یاد رہے اس سے قبل آذربائیجانی نژاد مصورہ نے ریشم کے شفاف اوراق پرسونے اورچاندی سے قرآن شریف تحریر کیا تھا، انھوں نے اس کی تیاری میں 50 میٹر شفاف کالا ریشم اور 1500 ملی لیٹر سنہری اور چاندی کی سیاہی استعمال کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…