اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

13سالہ مسلمان سپائیڈر مین منظر عام پر۔۔ دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔۔ تعلق کس ملک سے ہے ؟

datetime 4  جولائی  2017 |

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ ‘اسپائیڈر مین’ نے جسمانی لچک کاعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق محمد الشیخ نامی یہ لڑکا غزہ کا رہائشی ہے اور اسے اسپائیڈر مین کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس بچے کی پیدائش انتہائی لچکدار ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ ہوئی تھی۔ڈاکٹروں نے بچے کی ماں کو بتایا تھا کہ وہ ایک نایاب مگر بے ضرر عارضے کا شکار ہے۔یہ بچہ اپنے جسم کو انتہائی حد تک موڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسی طرح وہ خود کو کسی بھی جانب موڑ سکتا ہے۔اس بچے نے ‘عرب گوٹ ٹیلنٹ’ نامی شو میں شرکت بھی کی جس میں اسے تیسرا انعام ملا۔رواں برس کے آغاز میں اس بچے نے اردن میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔اس بچے کا عزم ہے کہ وہ مستقبل میں شہرت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اپنا نام کمائے گا۔تاہم ابھی وہ غزہ میں موجود ہے اور ساحل پر لوگوں کو اپنے فن سے محظوظ کرتا رہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…