جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

پولیس کا ناروا سلوک، کارروائی سے گریز،دکھی ماں مغوی بیٹے کی بازیابی کیلئے درخواست لیکر عمران خان کے پاس پہنچی تو کیا ہوا؟ویڈیو لنک میں

datetime 30  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اغوا ہونے والے نوجوان کی ماں عمران خان کے پاس پہنچ گئی، پولیس اور انتظامیہ کے ناروا روئیے کی شکایت، عمران خان نے ایم پی اے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کو وہیں کھڑے کھڑے دکھی ماں کی داد رسی کے احکامات جاری کر دئیے،

تسلی دیتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں اغوا ہونے والے ایک نوجوان کی ماں ایک تقریب کے دوران عمران خان کے پاس فریاد لے کر پہنچ گئی، بیٹے کی بازیابی کیلئے درخواست کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کی شکایات کے انبار لگا دئیے۔ عمران خان نے علاقے کے ایم پی اے کو فوری طور پر نوجوان کی بازیابی کیلئے ہدایات دیں تو اسی دوران وہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی پہنچ گئے۔ عمران خان نے ایم پی اے کے ہاتھ سے درخواست لے کر پرویز خٹک کو دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ اس خاتون کا بیٹا اغوا ہو گیا ہے اور پولیس کسی قسم کی کارروائی سے گریز کر رہی ہےجس پر فوری کارروائی ہونا ضروری ہے آپ فوری طور پر اس خاتون کا بیٹا بازیاب کروائیں جس پر پرویز خٹک نے درخواست لیتے ہوئے خاتون سے ضروری معلومات حاصل کرنا چاہی لیکن خاتون پولیس کے ناروا سلوک اور بیٹے کی بازیابی کیلئے مسلسل عمران خان سے شکایات کرتی رہی۔ مزید کیا ہوا اس کیلئے ویڈیو ملاحظہ کریں۔۔!

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…