اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کا کہنا ہے کہ شریفوں کی سفاکیت شرمناک اور جمشید دستی کے ساتھ ناروا سلوک انتہائی قابل مذمت ہے، ہم اس پر احتجاج کرتے ہیں ، سیاسی گاڈفادر ضیاءالحق کے ورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، ببلو کی جے آئی ٹی میں پیشی پر یہ اور انکے چیلے آنسو بہاتے ہیں۔ عمران خان نے امریکی خارجہ پالیسی پر سخت تنقیدکی ہے اوربھارت کو ظالم ملک قرار دے دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی
ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا۔انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور سنگین جرائم کے باعث اپنی پیشی ہو تو مظلومیت کا رونا روتے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرمپ مودی بیان نے امریکی خارجہ پالیسی سے اخلاقیات اور انصاف کی آخری رمق بھی ختم کردی ۔ٹرمپ کا کوئی کام نہیں کہ وہ بھارت کی افغانستان میں مداخلت کی راہ ہموار کرے ۔ عمران خان نے بھارت کو ظالم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دے کر ظالم بھارت کی طرفداری کی جارہی ہے ۔