اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ، غیر ریاستی عناصر کی وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں تک رسائی روکنا ہوگی ، جوہری سکیورٹی کیلئے مدد دینے کو تیار ہیں، ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں مباحثہ سے خطاب، نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت کیلئے ٹھوس دلائل پیش کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مباحثہ سے خطاب
کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جوہری پھیلائو کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں جب کہ غیر ریاستی عناصر کی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں تک رسائی روکنا ہو گی اور اس حوالے سے پاکستان دوسرے ممالک کی جوہری سکیورٹی کی استعدادکار بڑھانے میں مدد دینے کو تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے امتیاز نہ برتا جائے اور پاکستان نیوکلئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی اہلیت رکھتا ہے۔