اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کو کس نےایرانی پراکسی میں تبدیل کیا، سلیم صافی کے تہلکہ خیز انکشافات علی زیدی کا معروف صحافی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے علی زیدی پارٹی میں ایران کیلئے لابنگ کرتے ہیں معروف کالم نگار سلیم صافی نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے موقف پرڈٹ گئے، پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا سلیم صافی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان، دہشتگرد تنظیموں سے رابطے کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام ’’نیوز آئی‘‘میں خاتون اینکر

مہر عباسی نے معروف کالم نگار و صحافی سلیم صافی سے سوال پوچھا کہ آپ نے اپنے کالموں میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی پر الزام لگایا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں ایران کیلئے لابنگ کرتے ہیں جنہیں انہوں نے مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ جواب میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ میں نے صرف الزامات ہی نہیں لگائے بلکہ میرے پاس بطور ثبوت واٹس ایپ میسجز بھی موجود ہیں۔خود ان کے گروپ کے اندر کے لوگ پی ٹی آئی کور گروپ کی ڈسکشن کے بعد مجھے ملتے ہیں جبکہ اس حوالے سے میرے پاس ویڈیوز بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ اگر پی ٹی آئی کی کچھ عرصے سے جاری پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ میں نے صرف الزامات ہی نہیں لگائے بلکہ ان میں حقیقت ہے۔سلیم صافی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ علی زیدی کے موجودہ عالمی تناظر میں ایران کے حوالے سے ان کے اپنے گروپ اور مجھے چند واٹس ایپ میسجز آئے ہوئے ہیں جو میری جانب سے کہی گئی بات کی تصدیق کرتے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی جو کہ پروگرام میں شریک تھے انہوں نے براہ راست سلیم صافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ واٹس ایپ میسجز سنبھال کر رکھیں اور انہیں اب عدالت میں دکھانا ،

میں آپ کوان الزامات کی بنیاد پر عدالت لے کر جائوں گا۔انہوں نے سلیم صافی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دہشتگرد تنظیموں سے روابط ہیں اور ان کی ایما پر یہ جھوٹی خبر چلائی ہے۔میں نے آپ کو کوئی واٹس ایپ میسجز نہیں کئے اگر ہیں تو پڑھ کر سنائیں۔ سلیم صافی نے اس موقع پر کہا کہ ہم جو بات باہر کرتے ہیں وہی بات اندر بھی کرتے ہیں مگر آپ لوگوں کا یہ مسئلہ ہے

کہ آپ جواندر کچھ اور بات کرتے ہیں اور باہر کچھ اور بات کرتے ہیں، آپ کےپی ٹی آئی میں گروپ میں شامل افراد اس سے قبل بھی مجھے عدالت میں لے جانے کا اعلان کر چکے ہیں اور میں اس حوالے سے اشتہارات بھی دے چکا ہوں کہ آئیں اور مجھے عدالت لے جائیں۔سلیم صافی نے اس موقع پر علی زیدی کو کہا کہ اگر اسی بنیاد پر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑتی ہیں تو

ابھی آپ نے بھی میرے دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ روابط کی من گھڑت بات کر کے میری بھی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…