اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاناماکیس اورموجودہ صورتحال میں وزیراعظم نوازشریف نے بیک فٹ پرآنے کافیصلہ کیاہے ۔یہ دعوی معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔چوہدری غلام حسین نے کہاکہ معاملہ کچھ یوں ہے کہ جے آئی ٹی اوراس کوبنانے والے کے پیش نظرجب وزیراعظم نوازشریف پیشی کے بعد جب سے واپس آئے ہیں توحکومتی صفوں میں
صف ماتم بچھ ہوئی ہے ۔وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف سے ملاقات کی اوردیگرمقتدرحلقوں کوباورکرادیاہے کہ ن لیگ کی قیادت وفاق میں حکومت تبدیل کرنے جارہی ہے جس سے یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ نوازشریف اب خود کوپارٹی اورحکومت کےلئے ناگزیزنہیں سمجھتے ہیں لیکن آرمی چیف نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ممکنہ طورپرکہاکہ فوج کاملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،فوج کاکام صرف حکومت کاساتھ دیناہے ،تبدیلی کافیصلہ آپ کاہے ۔چوہدری غلام حسین نے کہاکہ شہبازشریف سب سے مضبوط امیدوارہیں اورنئے وزیراعظم وہی ہونگے جبکہ اسحاق ڈاربھی اس سیٹ کےلئے اپنی مرضی سامنے لاچکے ہیں اوروہ بھی امیدواربنناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی خود وزیراعظم بنی ہوئی ہیں ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف گزشتہ دنوں جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تھے اوراس کے بعد وزیراعلی پنجاب بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جس کے بعد کسی بھی ممکنہ فیصلے کی صو رت میں ن لیگ نے متبادل انتظام کرناشروع کردیاہے اس حوالے سے سیاسی امورکے ماہرین مختلف تبصرے کررہے ہیں ۔