ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کوحکومت نے زبردست خوشخبری سنادی

datetime 15  جون‬‮  2017 |

پشاور(این این آئی) تمام سرکاری کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے علاوہ پہلے سے موجود ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے گا جن میں پولیس اور دیگر محکموں کے تمام ملازمین شامل ہیں 70سال سے بے ہنگم چلنے والے فرسودہ نظام کے رخ کا تعین کرکے اسے پٹڑ ی پر ڈال دیا ہے اور پولیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرکے عوامی مفادات کے تابع بنا دیا ہے اور ان میں اصلاحات کا نظام بھی وضع کیا ہے

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ اجلاس پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ نظام میں تبدیلی کیلئے صحت اور تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر لیا قیام امن کو ممکن بناتے ہوئے صوبے کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا جہاں پر بیرونی سرمایہ کار سرمایہ کاری کیلئے آتے ہیں سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر ادارے بنائے اور حکومت پر بوجھ کم کرنے کیلئے سرکاری اداروں کے اتھارٹیز، ، کمپنیز اور بورڈز بنائے جو جلد فیصلے کرکے عوامی مفاد میں کام کرتے ہیں۔ ہم نے وہ کام بھی کئے جو ماضی کی اسلامی جماعتوں کی حکومت بھی نہ کر سکی۔ پانچویں جماعت تک ناظرہ اور بارہویں تک ترجمہ قرآن کو لازمی قرار دیا نجی سود اور جہیز پر پابندی کیلئے قانون وضع کئے ، نصاب سے دین کیخلاف مواد کو حذف کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں ماضی کے برعکس اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹینگ پر پابندی لگا دی نیز 45ہزار اساتذہ بھرتی کئے اور 10ہزارسے زائد مزید بھرتی کرینگے طبقاتی نظام کا خاتمہ کرکے انگریزی زبان میں یکساں نظام تعلیم نافذ کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں دگنا اور تین گنا اضافہ کیا اور اس وقت صوبے میں ڈاکٹرز اور نرسز اور پیرا میڈیکس کی تعداد پوری کردی گئی ہے صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 24لاکھ افراد کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔پچھلے سال یہ کارڈ تقریباً50 فیصد آبادی کو مہیا

کئے گئے جبکہ نئے مالی سال میں 69 فیصد آبادی کا احاطہ کیا جارہا ہے۔ بڑے ہسپتالوں کے بعد ضلعی ہسپتالوں کو خود مختاری دے رہے ہیں توانائی کے شعبوں میں چار ہزار پانچ سو میگا واٹ کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے جس سے صوبے کو اربوں کی سالانہ آمدنی حاصل ہوگی اقتصادی راہداری کی مد میں شروع کردہ منصوبوں میں سے صوبے میں دو ہزار چار سو ارب سے زائد کی سرمایہ کاری ہورہی ہے دو لاکھ کنال پر مشتمل دو نئے شہر بنائے جارہے ہیں روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چالیس ہزار کنال پر مشتمل انڈسٹریل پارک بنا رہے ہیں چار سالوں کے دوران بلدیاتی نظام کو قائم کرکے انہیں وزیروں اور مشیروں سے زیادہ اختیارات دیئے سیاحت کے حوالے سے نتھیا گلی روڈ پر ڈیڑھ ارب اور کالام میں ستر کروڑ کی لاگت سے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں اسی طرح بلین ٹری سونامی منصوبوں کے ذریعے اتنے درخت لگائے گئے

جو گزشتہ ستر سالوں میں لگائے گئے درختوں سے زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کے نظام میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے پولیس ایکٹ کو ایوان سے پاس کیا دوسرے صوبوں میں کوئی بھی حکومت اس حوالے سے کام نہ کرسکی صوبے میں صنعتی پالیسی کا اعلان کرکے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے اضافی زون پر کام ہورہا ہے 17 نئے انڈسٹریل اسٹیٹ بھی بنائے جارہے ہیں سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل پر کام تیز کرنے کے علاوہ معدنیات کی 13کانیں لیز پر دی گئیں 9سیمنٹ کے کارخانے اس سال صوبے میں کام شروع کرینگے

انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاق کے اٹھارہ ارب روپے کا قرضہ اُتارا۔ پن بجلی کے چھ ارب روپے کی منجمد رقم کو اٹھارہ ارب تک لے آئے۔ اب اے جی این قاضی فارمولے کے تحت اپنے حقوق کی جنگ لڑینگے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ صوبے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا اور پہلے سے موجود پولیس ، صحت دیگر شعبوں کے سرکاری ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…