اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران کے پاس کسی سوال کا جواب نہیں نواز شریف پانامہ کی جے آئی ٹی میں سچ بتا کر قومی ذمہ داری کاثبوت دیں توقع ہے سپریم کورٹ کافیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا شیخ رشید نے کہا کہ شریف برادران بڑے بڑے دعوے کرکے عوام کو توبے وقوف بنا سکتے ہیں لیکن آئین و قانون کے ضامن اداروں کو نہیں ان کے
پاس ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے پیسوں کو جائز ملیکت ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں اور یہ جے آئی ٹی کے سوالوں کے جوابات ہی نہیں دے سکتے انہوں نے کہا نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ن لیگ کے وزراء اور کارکنوں نے جمع ہوکر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہاں مکھی تک پر نہیں مارسکتی اور تاریخ میں پہلی بار شریفوں کا احتساب ہورہاہے اور ہمیں امید ہے کہ عدالت عظمی کا پانامہ پر فیصلہ انصاف پر ہی مبنی ہوگا