اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم خلفائے راشدین کی تقلید کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، جے آئی ٹی کنٹینر سے اتر کر غیر جانبداری ثابت کرے، وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم نواز شریف کی پانامہ جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف خلفائے راشدین کی تقلید کرتے ہوئے جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں
جس سے سپریم کورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون پنجاب نے اس موقع پر جے آئی ٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو اب کنٹینر سے نیچے اتر کر لڑائی ختم کرتے ہوئے اپنی غیر جانبداری ثابت کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا جب بھی احتساب ہوا وہ پیش ہوا اور آئندہ بھی بلایا گیا تو پیش ہونگے۔ عمران خان کی جے آئی ٹی بارے بیان بازی جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا رہی ہے جس کی اس کو تردید کرنی چاہئے۔