اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو عمرے کے ویزے جاری نہ کئے جانے کے حوالے سے سعودی حکام کو خط لکھا ہے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ عمرے کے ویزے پانچ سے سات ہزار میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اس
صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔ سعودی سفارت خانہ ہمارے ویزوں کی درخواستیں مسترد کر رہا ہے۔ حرم شریف میں حاضری کے لئے روپے پیسے کا استعمال قابل مذمت ہے۔ سپیکر نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے متعلقہ سعودی حکام کو خط لکھا ہے اور خارجہ امور کمیٹی کو بھی کہا ہے کہ ان کو بلایا جائے۔