پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے پٹواریوں کے مسلسل رشوت لینے اوربدعنوانی پرمحکمہ مال کے وزیر علی امین گنڈاپور کوآڑے ہاتھوں لیا۔صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ن لیگ کے شیراز خان ،پی پی کے سردارحسین اور اے این پی کے جعفرشاہ نے کہاکہ آج بھی پٹواری اپنے علاقوں کے بجائے نجی دفاتر میں بیٹھے ہوتے ہیں پہلے جہاں
ہزار روپے رشوت لی جاتی تھی اب وہاں ایک لاکھ کے قریب رشوت لی جاتی ہے 18سے20سال سے اراضی کے مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں ن لیگ کے ستارخان نے کہاکہ داسوڈیم کیلئے لوگوں سے27ارب کی زمین چار ارب روپے میں لی گئی ہے ،راجہ فیصل زمان نے کہاکہ گزشتہ سال کے49ارب روپے کے اہداف میں صرف29ارب روپے وصول کئے جاچکے ہیں آج بھی پٹواریوں کا راج ہے ،سرداربابک اوردیگراراکین نے کہاکہ اس وقت اقتصادی راہداری کے حوالے سے زمینوں کو خریداجارہاہے سیکشن فور کے ذریعے زمین کی جو قیمت ادا کی جارہی ہے وہ نرخ بہت کم ہے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاکہ زمینوں کی خریداری ایک بڑامسئلہ ہے حکومت اور اپوزیشن بیٹھ کر زمین کی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے فیصلے کریں کیونکہ زمین کی قیمت کا تعین قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرنہیں کرتا ایسا نظام وضع کیاجائے کہ زمین کی مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادائیگی ہو۔ن لیگ کے رشاد خان نے کہاکہ آج بھی پٹواریوں نے رشوت کابازارگرم کررکھاہے ۔وزیرمال علی امین گنڈاپورنے کہاکہ زمین کے نرخ کی تعین کیلئے ایک کمپنی کی خدمات لی گئی تھی لیکن اراکین اسمبلی اس میں رکاوٹ ڈال رہے تھے سو پٹوار خانے تعمیر کئے جاچکے ہیں اور جہاں پٹوارخانہ نہیں وہاں کرایے کی ادائیگی کی جارہی ہے72پٹواری معطل
اورمتعددتحصیلدار ونائب تحصیلدارو ں کوبرخاست کیاگیاہے تمام اضلاع کے اسی فیصداراضی کا ریکارڈکمپیوٹرائزڈکیاجاچکاہے نوشہرہ اور مردان میں سوفیصد ہے قبل ازیں اسمبلی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہاکہ ٹریفک ،میونسپل کارپوریشن ،مقامی حکومتوں ،سپیشل برانچ ،پبلک سروس کمیشن اوراسلحہ لائنس کے نظام کوکمپیوٹرائزڈکیاجاچکاہے سی پیک منصوبوں کے تحت رشکئی میں ٹیکنالوجی سٹی قائم کی جائے گی جہاں آئی ٹی یونیورسٹی کاقیام ترقی کی نئی راہیں کھولے گا ڈیجیٹل سمٹ،2100فری لانسر کی تربیت اورسرکاری ملازمین کی ٹریننگ باقاعدگی کے ساتھ کئے جارہے ہیں ۔