جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کاایسا انوکھا اور نایاب ترین پاسپورٹ جو صرف تین افراد کے پاس ہے، یہ پاسپورٹ کس نے جاری کیا تھا؟

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وقت میں صرف تین افراد کو جاری ہونے والے مالٹا کے خودمختار ملٹری آرڈر (Sovereign Military Order of Malta) کے پاسپورٹ کو دنیا کا نایاب ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا ہے۔ کیتھولک کے اس ملٹری آرڈر کے پاسپورٹ کوان کے تین اعلیٰ ترین افسروں کو جاری کیا جاتا ہے۔ ان افسروں میں گرانڈ ماسٹر، ڈپٹی گرانڈ ماسٹر اور چانسلر شامل ہیں تاہم یہ تینوں افسران دنیا کا نایاب ترین پاسپورٹ رکھنےکے باوجود سفر کے دوران وہی پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں، جو ان کے اپنے ممالک نے جاری کیے ہیں۔

اس پاسپورٹ کا مکمل ٹائٹل Sovereign Military Hospitaller Order of Saint John of Jerusalem of Rhodes and of Malta ہے، جسے پہلی بار 1099 میں جاری کیا گیا تھا۔1800 میں جزیرہ مالٹا چھن جانے کے بعد یہ ملٹری آرڈر روم میں دو عمارتوں محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ یہاں سے وہ اپنے ڈاک ٹکٹ، کرنسی اور پاسپورٹ جاری کرتے ہیں۔آج کل یہ کیتھولک آرڈر فلاحی تنظیم کے طور پر دنیا بھر میں صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔اس آرڈر یا گروپ میں 13500 نائٹس، ڈیمز اور چیپلینز کے ساتھ 80 ہزار مستقل رضا کار اور 25 ہزار ملازمین شامل ہیں۔کیتھولک آرڈر کے سپین، روس اور امریکا سمیت 106 مختلف ملکوں سے سفارتی تعلقات ہیں لیکن امریکا ، برطانیہ اور نیوزی لینڈ سمیت بہت سے ممالک ان کا پاسپورٹ تسلیم نہیں کرتے۔کیتھولک آرڈر کےموجودہ گرینڈ ماسٹر میتھو فیسٹنگ 1259 کے بعد دوسرے برطانوی ہیں، جنہوں نے یہ عہدہ حاصل کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…