منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور،وزیراعلی کاغیراعلانیہ رمضان بازارکادورہ ،شہبازشریف سیکورٹی چیکنگ کے بعد احاطہ بازارمیں داخل ہوئے

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جوہر ٹاؤن میں سستے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول اوربغیر کسی پیشگی اطلاع رمضان بازار پہنچے ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف جب رمضان بازار کے باہر کے دروازے سے داخل ہونے لگے تو سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی سکینر کے ساتھ چیکنگ کی ،بعد میں وزیراعلیٰ واک تھرو گیٹ سے گزرکر عام راستے سے رمضان بازار

کے اندر داخل ہوئے تو وہاں پر بھی سکیورٹی اہلکاروں نے وزیراعلیٰ کو چیک کیا ۔اس طرح وزیراعلیٰ کی انٹری کے موقع پر دوبار سکیورٹی چیکنگ ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے عام لوگوں کی طرح سکیورٹی چیکنگ کرائی۔وزیراعلیٰ نے چیکنگ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ نے بروز اتوار اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ رمضان بازارآنے والے لوگوں کی سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،جس طرح میری چیکنگ ہوئی ہے یقیناًعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے یہ اچھے اقدامات ہیں، وزیراعلیٰ نے رمضان بازار میں خریداری کیلئے آئے لوگوں سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اورکوالٹی کے بارے میں دریافت کیا ۔ وزیراعلیٰ مختلف سٹالز پر گئے، وزیراعلیٰ نے سستے آٹے کے سٹال کا بھی دورہ کیا ،خریداری کیلئے آئے افراد کا رمضان بازار میں فراہم کی جانیوالی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اورکوالٹی پر اطمینا ن کاا ظہار کیا۔صارفین نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سستے رمضان بازار حقیقت میں سستے ہیں ۔اشیاء کی قیمتیں مناسب ہیں اور کوالٹی بہتر ہیں ۔آپ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں نیکیاں اوربرکتیں سمیٹ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے پھلوں، سبزیوں، آٹے، چینی، چکن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے دورہ کے موقع پرانتظامیہ اور رمضان بازاروں سے متعلقہ

افسران کو اچھے انتظامات پر شاباش دی اور کہا کہ رمضان بازار میں انتظامات تسلی بخش ہیں۔ وزیراعلیٰ نے رمضان بازار میں قیمتوں کا جائزہ لیا اوررمضان بازار میں خریداری کیلئے آئے بزرگوں، خواتین، مردوں اور نوجوانوں سے بات چیت کر کے اشیاء کی قیمتوں اورکوالٹی کے بارے دریافت کیا ۔وزیراعلیٰ رمضان بازار میں مختلف سٹالز پر گئے اوراشیائے ضروریہ ، پھلوں، سبزیوں، دالوں، آٹے، چینی اور چکن کی قیمتوں اورکوالٹی کو چیک کیا اور خریداری کیلئے آئے افراد سے گفتگوکی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اچانک دوروں سے اصل صورتحال سے متعلق بہتر آگاہی ہوتی ہے اورعوام کے حقیقی مسائل کی نشاندہی سامنے آتی ہے ۔میرے اچانک دورے کا مقصد رمضان المبارک کے دوران عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے اور رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صرف سستے آٹے کی فراہمی پر8ارب 78کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جوہرٹاؤن کے رمضان بازار میں اشیائے ضروریہ، پھلوں اورسبزیوں کی کوالٹی بھی بہتر ہے اورقیمتیں بھی مناسب ہیں اورلوگوں نے اس بازار میں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ دورے کے دوران سستے رمضان بازار خریداری کیلئے آئے لوگوں کیساتھ گھل مل گئے اوروزیراعلیٰ کو دیکھ کر لوگ اکٹھے ہو گئے ۔ وزیراعلی نے لوگو ں سے مصافحہ کیا اور ان سے بات چیت کی ۔ عوام نے رمضان بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔ بازار میں موجود افراد نے وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر ’’شہبازشریف زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے ۔

خریداروں نے رمضان بازار میں معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ کو دیکھ کر خریداری کیلئے آئے لوگوں کے شہبازشریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔وزیراعلیٰ نے بعض خواتین کی درخواست پران کے مفت علاج معالجے کے موقع پراحکامات جاری کیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…